Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

کارسازروڈ پرکب کیا ہوا؟ کیسے ہوا؟ تحقیقات کےلیےخصوصی ٹیم بن گئی

ٹیم کی سربراہی ایس ایس پی ایسٹ انوسٹی گیشن کے سپردکردی گئی
شائع 24 اگست 2024 08:59am
A special team has been formed to investigate the Karsaz car accident in Karachi - Aaj News

کراچی میں کارسازحادثے کی تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیم بنادی گئی ۔ ڈی آئی جی ایسٹ اظفر مہیسرمتوفی باپ بیٹی کے گھر پہنچ گئے۔ اہلخانہ سے تعزیت اورانصاف کی یقین دہانی کرائی۔ کہا کیس میں مزیددفعات کافیصلہ خون کی رپورٹس ملنے کے بعد کیاجائے گا۔

ٹیم کی سربراہی ایس ایس پی ایسٹ انوسٹی گیشن کے سپردکردی گئی۔ ڈی آئی جی ایسٹ اظفرمہیسرکےمطابق مزیدسی سی ٹی وی فوٹیجزحاصل کرلی ہیں۔

خون کے نمونوں کی رپورٹس چوبیس گھنٹے میں مل جائیں گی۔رپورٹ کے بعد مزید دفعات لگانے یا نکالنے کا فیصلہ ہوگا۔

ڈی آئی جی ایسٹ متوفی باپ بیٹی کے گھر پہنچے اور متاثرہ خاندان کوانصاف کی یقین دہانی کرائی۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن ایسٹ علینہ راجپر نےبتایاخاتون کے برٹش لائسنس کی جانچ کررہے ہیں۔

پولیس افسران کا کہنا تھا قانون سب کے لیے برابرہے۔ تمام زخمی افرادمقدمہ درج کرائیں ۔