Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

شہباز شریف نے سیلابی صورتحال پر بنگلا دیش کے چیف ایڈوائزر کو خط لکھ دیا

اس کڑے وقت میں مجھ سمیت پوری پاکستانی قوم کی ہمدردیاں بنگلا دیشی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں، وزیر اعظم
شائع 23 اگست 2024 10:37pm

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا بنگلا دیش میں حالیہ سیلابی صورتحال پر بنگلا دیش کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس کو خط لکھ دیا ۔ پاکستان کی جانب سے مدد کی پیشکش کر دی ۔

وزیر اعظم کے خط میں بنگلا دیش میں حالیہ تباہ کن سیلابی صورتحال پر دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا اس کڑے وقت میں مجھ سمیت پوری پاکستانی قوم کی ہمدردیاں بنگلہ دیشی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ مشکل وقت میں بنگلادیش اور بنگلہ دیشی شہریوں، جن کے سیلاب میں پیارے بچھڑ گئے، گھر اور روزگار تباہ ہوئے، کے ساتھ کھڑے ہیں۔

وزیرِاعظم کا مزید کہنا تھا کہ بنگلادیشی عوام مشکلات میں اپنے حوصلے اور ہمت کیلئے جانے جاتے ہیں،پر اُمید ہوں کہ بنگلہ دیش آپ کی قیادت میں اس مشکل سے جلد نکل آئے گا، پاکستان اس مشکل وقت میں ہر طرح سے بنگلہ دیش کی مدد کیلئے تیار ہے۔

Bangladesh

PM Shehbaz Sharif