Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

ورلڈ ملٹری کیڈٹس گیمز میں مسلح افواج نے 5 تمغے جیتے لئے

سروسز چیفس نے ٹیم کو شاندار کارکردگی پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد دی
شائع 23 اگست 2024 10:07pm

16 سے 22 اگست تک چوتھی انٹرنیشنل ملٹری سپورٹس کونسل ورلڈ ملٹری کیڈٹ گیمز (سی آئی ایس ایم) کا انعقاد وینزویلا میں ہوا ۔ سی آئی ایس ایم ورلڈ ملٹری کیڈٹ گیمز میں پاکستانی دستے کی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق وینزویلا کے شہر کراکس میں پاکستان کی مسلح افواج کے دستے نے ٹریک، فیلڈ اور شوٹنگ کے مقابلوں میں شرکت کی، ورلڈ ملٹری کیڈٹ گیمز میں پاکستان کی مسلح افواج کی ٹرائی سروسز ٹیم نے ایونٹ میں پانچ تمغے اپنے نام کئے۔

پاک فضائیہ کے چیف وارنٹ آفیسر معید بلوچ نے 400 میٹر ریس میں گولڈ میڈل اور 200 میٹر ریس میں سلور میڈل حاصل کیا۔

پاکستان آرمی کے سپاہی محمد اختر نے 5000 میٹر ریس میں کانسی کا تمغہ اور 10000 میٹر ریس میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔

25 میٹر پسٹل شوٹنگ ریپڈ ٹیم ایونٹس کیٹیگری میں پاکستان آرمی کے نائیک قاسم بلال، سپاہی اسماعیل خان اور سپاہی محمد راشد نے چاندی کا تمغہ جیتا۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور تمام سروسز چیفس نے ٹیم کو شاندار کارکردگی پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد دی۔

ISPR