Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

”ورزش کرنی ہے، ڈمبل فراہم کیا جائے“ عمران خان نے درخواست دائر کر دی

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی کی جانب سے دو درخواستیں جمع کرائی گئیں
شائع 23 اگست 2024 09:24pm

بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے جیل میں ورزش کیلئے ڈمبل کا جوڑا مانگ لیا تاہم جیل حکام نے ڈمبل کی فراہمی کو جیل مینول کے خلاف قرار دیتے ہوئے اجازت دینے سے انکار کردیا ۔

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی کی جانب سے دو درخواستیں جمع کرائی گئیں۔ درخواستیں بانی پی ٹی آئی کے وکیل خالد یوسف چوہدری نے جمع کرائی۔

ایک درخواست بانی پی ٹی آئی کو ورزش کیلئے ڈمبل کا جوڑا فراہم کرنے سے متعلق تھی جبکہ دوسری درخواست بانی پی ٹی آئی سے بینک اسٹیٹمنٹ کے لئے لیٹر پر دستخط کرانے سے متعلق تھی۔

عدالت نے دونوں درخواستوں پر جیل حکام کو جیل مینول کے مطابق عملدرآمد کی ہدایت کردی۔

اس پر جیل حکام نے ڈمبل کی فراہمی کو جیل مینول کے خلاف قرار دیتے ہوئے اجازت دینے سے انکار کردیا،،بینک اسٹیٹمنٹ کی دستاویزات بھی جیل حکام نے روک دیا۔

IMRAN KHAN Adiyala Jail

190 MILLLION POUND CASE