Aaj News

جمعہ, ستمبر 20, 2024  
15 Rabi ul Awal 1446  

پاکستانی زائرین کی میتیں لے کر طیارہ ایران سے جیکب آباد پہنچ گیا

جیکب ایئر بیس پر میتیں ورثا کے حوالے کرنے کے حوالے سے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔
اپ ڈیٹ 24 اگست 2024 12:32am

ایران میں بس کے حادثے میں جاں بحق ہونے والے پاکستانی زائرین کی میتیں لے کر سی 130 طیارہ جیکب آباد پہنچ گیا۔ طیارہ شام 7 بجے ایران سے روانہ ہوا تھا اور رات 11 بجے جیکب آباد ایئر بیس پہنچا۔

طیارے کو پاکستان روانہ کرنے سے قبل یزد شہر کے ایئر پورٹ پر تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر پاکستان کے سفیر کے علاوہ ایران کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ نمازِ جنازہ کے بعد تمام شہدا کے جسد ہائے خاکی کو فوجی اعزاز کے ساتھ پاکستان روانہ کیا گیا۔

جیکب آباد میں ایئر بیس پر طیارے کی آمد کے بعد کے لیے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی تھیں۔ پچاس سے زائد ایمبولینسز جیکب آباد ایئر بیس میں داخل کرلی گئی تھیں۔ ایئر بیس کے نزدیک کیمپ بھی قائم کردیا گیا تھا۔ میتیں ورثا کے حوالے کردی گئیں جو اُنہیں لے کر آبائی علاقوں کے لیے روانہ ہوگئے۔

ایرانی صوبے یزد میں پاکستانی زائرین کی بس کے بریک فیل ہوگئے تھے جس کے بعد وہ الٹ گئی تھی اور اس میں آگ لگ گئی تھی۔ اس حادثے میں گیارہ خواتین سمیت 28 اور بعض اطلاعات کے مطابق 35 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لاڑکانہ سے 110 زائرین کا قافلہ 2 بسوں میں ایران روانہ ہوا تھا۔ دوسری بس حادثے کا شکار ہونے والی بس سے چند گھنٹوں کی مسافت پر تھی۔ حادثے میں کندھ کوٹ کے ایک ہی خاندان کے 6 افراد بھی سوار تھے جن میں 3 خواتین بھی شامل تھیں۔

مزید پڑھیں :

ایران میں پاکستانی زائرین کی بس کو حادثہ، 11 خواتین سمیت 28 افراد جاں بحق

ایران میں جاں بحق اور زخمی پاکستانی زائرین کیلئے مالی امداد کا اعلان

ایران میں پاکستانی زائرین کے بس حادثے کی وجہ سامنے آگئی

Jacobabad

Iran Bus Accident

BODIES BEING BROUGHT BACK