Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کم سِن لڑکی سے زیادتی کے ملزم نے زہر کھاکر خود کشی کرلی

فرار کی کوشش میں ملزم ٹانگ تُڑوا بیٹھا تھا, زیادتی اسکول میں جعلی این سی سی کیمپ لگاکر کی گئی۔
شائع 23 اگست 2024 06:34pm

بھارت کی جنوبی ریاست تامل ناڈو میں جعلی این سی سی کیمپ میں ایک کم سِن لڑکی سے زیادتی کے ملزم سیاسی کارکن شیوا رمن نے زہر کھاکر خود کشی کرلی۔ شیوا رمن کو 5 دیگر ملزمان کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا۔

گرفتاری سے بچنے کی کوشش میں بھاگتے ہوئے وہ شدید زخمی ہوا تھا اور اسپتال میں اس کا علاج چل رہا تھا۔ شیوا رمن نے تامل ناڈو کے ضلع سالم کے سرکاری اسپتال میں خود کشی کی۔

شیوا رمن کا تعلق نام تامِلر کاچی نامی سیاسی جماعت سے تھا۔ وہ سیاست میں بہت فعال تھا۔ 30 سالہ شیوا رمن نے 18 اگست کو پولیس کے چھاپے کے دوران بھاگنے کی کوشش کی تو سڑک پر گرنے سے اُس کی ٹانگ ٹوٹ گئی تھی۔

ڈاکٹرز نے پولیس کو بتایا کہ شیوا رمن نے گھریلو جھگڑوں کے باعث گزشتہ ماہ بھی زہر کھایا تھا اور اسپتال میں اس کا آٹھ دس علاج کیا گیا تھا۔

بھارت میں خواتین اور بچیوں سے زیادتی اور پھر انہیں قتل کرنے کے واقعات میںت یزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ کولکتہ میں ایک جونیر ڈاکٹر کے قتل کے بعد ملک بھر میں احتجاج ہوا ہے۔ دوسری طرف مہاراشٹر میں کئی واقعات رونما ہوئے ہیں جن میں بچیوں سے زیادتی کی گئی ہے۔ مہاراشٹر کے شہر بدلا پور میں کنڈر گارٹن کی دو چار سالہ بچیوں سے زیادتی پر شدید احتجاج کیا گیا ہے۔

دو دن قبل اسکول کی آٹھویں جماعت کی طالبات سے زیادتی کی نشاندہی ہوئی۔ ان کا ٹیچر کئی ماہ تک انہیں اخلاق سوز وڈیوز دکھاکر اُن سے زیادتی کرتا رہا۔

SIVARAMAN

MINOR GIRL CASE

ACCUSED OF MOLESTING

FAKE NCC CAMP

POLITICAL WORKER

TAKES HIS OWN LIFE

CONSUMED POISON