Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بورے والا : پولیس وین کی ٹکر سے خاتون، بچوں سمیت 4 افراد زخمی

ایک بچے کی حالت نازک، اہلکار زخمیوں کو سڑک پر تڑپتا چھوڑ کر فرار ہوگئے۔
شائع 23 اگست 2024 06:26pm

جنوبی پنجاب کے علاقے بورے والا میں لاہور روڈ پر ایک پولیس وین نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل ڈالا۔

اس حادثے میں خاتون اور دو بچوں سمیت چار افراد زخمی ہوئے۔ پولیس اہلکار زخمیوں کو تڑپتا ہوا چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ایک بچے کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ حادثے کے بعد پولیس اہلکاروں نے رُک کر زخمیوں کو دیکھنا بھی گوارا نہ کیا اور فرار ہوگئے۔

BUREWALA ACCIDENT

POLICE VAN CRUSHES FOUR

ONE KID IN CRITICAL CONDITION

POLICEMEN FLED THE SCENE