”خود کو ’بڑا‘ سمجھنا چھوڑ دیں“ گلوکار شانی ارشد کا عاطف اسلم کو مشورہ
معروف موسیقار و گلوکار شانی ارشد نے عاطف اسلم کو مشورہ دے ڈالا ، کہا کہ عاطف اسلم کو چاہیے کہ وہ خود کو ’بڑا‘ سمجھنا چھوڑ دیں۔
شانی ارشد کی جانب سے عاطف اسلم کے حوالے سے مختصر سی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے ، جس میں وہ معروف گلوکار پر طنز کرتے دکھائی دیے۔
شانی ارشد کی وائرل ویڈیو چند ہفتے قبل احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کرنے کی ہے، جہاں انہوں نے اپنے کیریئر سمیت موسیقی پر کھل کر بات کی تھی۔
اسی شو کے ایک ایک سیگمنٹ میں جب میزبان نے ان سے سوال کیا کہ عاطف اسلم کو ایک کیا چیز کرنی چاہیے تو انہوں نے گلوکار کو مشورہ دیا کہ وہ خود کو بڑی چیز سمجھنا چھوڑ دیں۔
وائرل کلپ میں شانی ارشد نے کہا کہ عاطف اسلم کو اپنے رویے پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
موسیقار نے طنزیہ انداز میں ہلکی مسکراہٹ کے ساتھ کہا کہ عاطف اسلم کو چاہیے کہ وہ خود کو ”بڑا“ نہ سمجھیں، ان کے ساتھ یہ مسئلہ ہے کہ وہ خود کو بڑی چیز سمجھتے ہیں، انہیں اپنا رویہ ٹھیک کرنا چاہیے۔
شانی ارشد اور عاطف اسلم ماضی میں متعدد منصوبوں میں شراکت کر چکے ہیں اور دونوں ہی اپنے شعبے کے بڑے نام ہیں۔
Comments are closed on this story.