Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

برطانیہ میں باکسرعامرخان کا شادی ہال کا بزنس نہ چل سکا

عامرخان نے انگلینڈ کے شہر بولٹن میں واقع اپنا شادی ہال بیچنے کا اعلان کردیا
شائع 23 اگست 2024 04:52pm

برطانیہ میں شادی ہال کا بزنس نہ چل سکا۔ پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامرخان کے کئی ملین پاؤنڈز ڈوب گئے ۔ جس کے بعد باکسر عامر خان نے اپنا شادی ہال فروخت پر لگا دیا۔

برطانوی میڈیا کی خبر کے مطابق عامرخان نے انگلینڈ کے شہر بولٹن میں واقع اپنا شادی ہال بیچنے کا اعلان کردیا۔

عامرخان نے سوشل میڈیا پر پوسٹ میں لکھا، چار منزلہ ہال 12 اعشاریہ 5 ملین پاؤنڈز میں فروخت کرنا چاہتا ہوں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ہال کے اطراف کوڑا کرکٹ کے ڈھیرپڑے رہتے تھے۔

برطانوی میڈیا کا بتانا ہے کہ ویڈنگ وینیو میں پہلی شادی 3 ماہ پہلے ہوئی تھی مگر ویڈنگ وینیو لوکیشن کی وجہ سے توجہ حاصل نہ کر سکا اور ملینز پاونڈز ڈوب گئے ہیں ۔

Amir Khan

boxing