Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

گورنر بلوچستان نے صوبائی اسمبلی کا اجلاس 2 ستمبر کو طلب کرلیا

جعفر خان مندوخیل نے اجلاس آئین کے آرٹیکل 109 اے کے تحت 2 ستمبر کو سہ پہر 3 بجے طلب کیا ہے
شائع 23 اگست 2024 05:06pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

کوئٹہ: گورنر بلوچستان نے صوبائی اسمبلی کا اجلاس 2 ستمبر کو طلب کرلیا۔

گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے بلوچستان صوبائی اسمبلی کا اجلاس آئین کے آرٹیکل 109 اے کے تحت 2 ستمبر کو سہ پہر 3 بجے طلب کرلیا ہے۔

اسمبلی اجلاس میں تمام محکموں کے افسران و اہلکار، پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے نمائندوں اور وزیٹرز کا داخلہ بذریعہ کارڈ پر ہوگا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق تمام سرکاری و غیر سرکاری مسلح سیکیورٹی گارڈز کا اسمبلی اجلاس کے دران اسمبلی سیکرٹریٹ میں داخلہ ممنوع ہوگا۔

بلوچستان