Aaj News

ہفتہ, ستمبر 21, 2024  
16 Rabi ul Awal 1446  

امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے مائیکل جیکسن کا 36 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا

ٹیلر سوئفٹ نے ایک ہی ٹور کے دوران ویمبلی اسٹیڈیم میں 8 شوز کیے ہیں
شائع 23 اگست 2024 04:26pm

امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے مائیکل جیکسن کا 36 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔

ٹیلر سوئفٹ نے اپنے مشہور ’ایرس ٹور‘ کے دوران لندن کے ویمبلی اسٹیڈیم میں میوزیکل شو کرکے ایک نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔

ٹیلر سوئفٹ وہ پہلی سولو آرٹسٹ بن گئیں جنہوں نے ایک ہی ٹور کے دوران ویمبلی اسٹیڈیم میں 8 شوز کیے ہیں۔

اس سے پہلے یہ ریکارڈ معروف پاپ گلوکار مائیکل جیکسن کے پاس تھا، جنہوں نے 1988 میں اپنے ’بیڈ ٹور‘ کے دوران 7 شوز کیے تھے۔

اس سے پہلے معروف پاپ گلوکار مائیکل جیکسن نے انیس سو اٹھاسی میں ٹور’ کے دوران سات شوز کیے تھے ۔

اس موقع پر ٹیلر سوئفٹ نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ’آپ لوگوں نے مجھے پہلی سولو آرٹسٹ بنا دیا ہے جو ایک ہی ٹور میں ویمبلی اسٹیڈیم میں آٹھ شوز کر چکی ہیں۔‘

ٹیلر سوئٹ کا کہنا تھا کہ ’میں نے ہمیشہ لندن میں پرفارم کرنا پسند کیا ہے، لیکن موجودہ ٹور بہترین تجربہ تھا، میں نے اس سے پہلے کبھی اتنا زبردست ہجوم نہیں دیکھا۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’آپ کا شکریہ ادا کرنے کےلیے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔‘

taylor swift