Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کامونکی میں پولیس کے رویےسے تنگ آکرخودسوزی کرنے والانوجوان اسپتال میں دم توڑ گیا

عبید الرحمان خود پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگانے کے بعد اے ایس پی آفس میں گھس گیا تھا
اپ ڈیٹ 23 اگست 2024 04:36pm

کامونکی میں پولیس کے رویے سے تنگ آکر خودسوزی کرنے والا نوجوان اسپتال میں دم توڑ گیا، 25 سالہ عبید الرحمان نے بیوی کے اغوا میں ملوث ملزمان کو گرفتار نہ کرنے پر احتجاج کے دوران خود کو آگ لگائی تھی۔

کامونکی کے علاقے ٹبہ محمد نگر کے عبید الرحمن نے تھانہ سٹی میں اپنی بیوی کرن کے اغوا کا مقدمہ صائمہ عاقب اور ثاقب وغیرہ کے خلاف درج کروایا۔

پولیس نے کرن کو بازیاب کروا لیا مگر مقدمے کے ملزمان کو گرفتار نہ کیا جس پر چار روز قبل عبید الرحمان خود پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگانے کے بعد اے ایس پی آفس میں گھس گیا تھاجس کو وہاں پر موجود لوگوں اور اے ایس پی نے بچایا اور آگ بجھا کر اسپتال منتقل کیا گیا۔

جہاں سے تشویشناک حالت کے پیش نظر برن یونٹ جناح اسپتال لاہور ریفر کردیا تھا جہاں پانچ روز تک زندگی اور موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد وہ دم توڑ گیا۔

آپ تنہا نہیں، مدد دستیاب ہے

ذہنی دباؤ اور پریشانی آج کی تیز رفتار زندگی میں بہت عام ہے۔ مشکلات سے نمٹنے کیلئے ہر انسان کو سہارے، اچھے مشورے اور رہنمائی کی ضرورت ہوتی ہے۔ براہ کرم آپ ہیلپ لائن سے رابطہ کریں۔

  • اگر آپ اداس محسوس کر رہے ہیں۔ آپ تنگ ماحول میں کام کرنے کی وجہ سے تناؤ محسوس کر رہے ہیں۔

  • کسی بھی بیماری کی وجہ سے پریشانی محسوس کر رہے ہیں یا حال میں آپ کوئی ذہنی بیماری کی تشخیص ہوئی ہے۔

  • آپ کے ڈاکٹر نے آپ کو کونسلنگ لینے کا مشورہ دیا ہے، آپ محسوس کر رہے ہیں کہ آپ کیفیت کو کوئی نہیں سمجھ رہا ہے۔

آپ درج ذیل ہیلپ لائنز سے رابطہ کرسکتے ہیں اور ان سے بات کرسکتے ہیں۔

  • مائنڈ آرگنائزیشن: 35761999 042

  • امنگ: 4288665 0317

  • ٹاک ٹومی ڈاٹ پی کے: 4065139 0333

  • بات کرو: 5743344 0335

  • تسکین: 5267936 0332

  • روح: 3337664 0333

  • روزن: 22444 0800

  • اوپن کونسلنگ 35761999 042

یہاں یہ بات اہم ہے کہ آپ کو کیا کرنا چاہیے۔ اگر آپ کا کوئی جاننے والا فرد خودکشی کرنے کی کوشش کرتا ہے یا کسی بھی طرح کی علامات ظاہر کرتا ہے، تو براہ کرم درج ذیل ہدایات پرلازمی عمل کریں۔

  • اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کریں کہ انہیں تنہا نہ چھوڑیں۔

  • ایسی چیزوں کو اِن کے پاس سے ہٹا دیں جس سے وہ خود کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

  • ایسے فرد کو طبی یا ذہنی صحت کے ماہر سے مدد لینے کے لیے اس کی حوصلہ افزائی کریں۔

sucide

Punjab police

sucide attempts