Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ بھر میں 26 اگست کو تمام تعلیم ادارے بند رہیں گے، نوٹیفکیشن جاری

محکمہ کالج ایجوکیشن نےچہلم امام حسین پر چھٹی کااعلان کردیا
اپ ڈیٹ 23 اگست 2024 04:52pm

**سندھ حکومت نے چہلم حضرت امام حسینؓ پر اسکولوں میں تعطیل کا اعلان کردیا۔ فیصلہ صوبائی محکمہ تعلیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی نے کیا **

صوبائی محکمہ تعلیم نے چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر پیر 26 اگست کو صوبے کے تمام سرکاری و پرائیوٹ اسکولوں میں تعطیل دی ہے۔

دوسرہی جانب محکمہ کالج ایجوکیشن نے چہلم امام حسین پر چھٹی کااعلان کردیا۔ محکمہ کالج ایجوکیشن کی جانب سے چھٹی کانوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ چہلم امام حسین کے موقع پر ملک بھر میں مختلف مقامات پر جلوس و مجالس کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

hazrat imam hussain