Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نیپال کے دریا میں بس جا گری، 26 بھارتی سیاح ہلاک

بس کھٹمنڈو میں اپنی منزل کی جانب رواں دواں تھی کہ حادثے کا شکار ہوگئی
اپ ڈیٹ 24 اگست 2024 05:10pm

نئی دہلی: بھارت سے 40 مسافروں کو لے کر نیپال پہنچنے والی بس اپنی منزل کے قریب دریائے مرسیانگدی میں گرگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مسافر بس پوکھرا سے نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو کے لیے روانہ ہوئی تھی اور کھٹمنڈو میں اپنی منزل کی جانب رواں دواں تھی کہ حادثے کا شکار ہوگئی۔

تاحال حادثے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا۔ بس کے دریا میں گرنے پر نیپال کی فوج اور ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کردیا جس کے دوران 26 لاشیں نکالی گئیں۔

امدادی کاموں کے دوران 17 زخمی مسافروں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 4 زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ 10 مسافر حادثے میں محفوظ رہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بھی نیپال کے چتوان ضلع میں مٹی کا ایک بڑا تودہ گرنے سے دو بسیں دریائے ترشولی میں بہہ گئی تھیں جس میں 5 بھارتی ہلاک ہوگئے تھے۔

india

Nepal

Buss Accident