Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اگر آپ اکیلے سفر کرتی ہیں تو چند حفاظتی طریقے ضرور جان لیں

ہراسانی کے واقعات میں خود کو اکیلا نہ سمجھیں
شائع 23 اگست 2024 03:52pm

اکثراوقات خواتین یا لڑکیوں کو اپنے کام یا ملازمت کے سلسلسے میں رات گئے آٹو یا کیپ سے اکیلے سفر کرنا پڑتا ہے۔ اوراب جب کہ ملک میں ایک بار پھر خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات کے سراٹھانے کے بعد خواتین کی حفاظت کے حوالے سے کئی سوالات کھڑے ہو گئےہیں۔

ایسے میں خواتین اورانکے والدین کا پریشان ہونا فطری عمل ہے۔ کہ کہیں اکیلے سفر کرتے ہوئے کسی ناخوشگوار صورت حال کا سامنا نہ کرنا پڑجائے۔چند ایسے حفاظتی طریقےایسے ہیں ،جنہیں اختیار کرکے خواتین اپنی مدد آپ کے تحت خود کو محفوظ کر سکتی ہیں۔

بشریٰ انصاری سانحہ کارساز پر چپ نہ رہ سکیں

نمبر پلیٹ نوٹ کریں

آپ جب بھی کہیں جانے کے لیے آن لائن کیپ بک کرائیں، تو اپنے گھر کی عمارت کے پاس سے بک کروائیں اور اسوقت تک گھر سے باہرنہ نکلیں۔ جب تک کیپ نہ پہنچ جائے۔

آپ نے جو بھی کیپ بک کروائی ہے، اس کا نمبر پلیٹ ضرورچیک کریں اور اس کی تصویر بھی کھینچ لیں۔ اسے کسی کے بھی ساتھ شیئر کر لیں۔

دروازے کا ہینڈل چیک کریں

ہمیشہ کیپ میں سوار ہونے سے پہلے اس کے ہینڈل چیک کرلیں کہ ان کی کنڈیشن کیسی ہے۔ انہیں کھولنا اور بند کرنا مشکل تو نہیں ہے۔ اوراگر ذرا سا بھی شک گذرے تو ایک لمحے کی تاخیر کیے بغیر اس سے باہر آجائیں۔

ایمرجنسی نمبر ڈائل رکھیں

ایمرجنسی نمبر ڈائل پررکھیں اور فون کی بیٹری مکمل چارج ہونی چاہیے۔ دوران سفراپنی فیملی یا کسی نہ کسی کے ساتھ رابطے میں رہیں اوراسے آگاہ کرتی رہیں کہ آپ ابھی کہاں پر ہیں۔

جی پی ایس کو آن رکھیں

ڈرائیور کے جی پی ایس پر بھروسہ نہ کریں۔ بلکہ اپنا جی پی ایس آن رکھیں اور گزرتے ہوئے راستے سے باخبر رہیں۔ اگر ڈرائیور کوئی متبادل راستہ اختیار کرے یا شارٹ کٹ لینا چاہے تو اسے فورا منع کردیں یا ایسی صورت میں پررونق اورہجوم والا راستہ لیں۔

Women

lifestyle

Self care