Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سوناکشی سہنا نے اپنا گھر کیوں بیچا؟ وجہ سامنے آگئی

یہ گھرانہوں نے سب سے پہلے خریدا تھا اوروہیں ان کی شادی ہوئی تھی
شائع 23 اگست 2024 03:08pm

سوناکشی سہنا کے بارے میں کچھ روز قبل یہ خبر آئی تھی کہ وہ اپنا گھر فروخت کررہی ہیں اور مداح اس خبر پر پریشان تھے کہ آخر کیا وجہ تھی، جو سوناکشی کو اپنی شادی کے چند ماہ کے اندر اندر ہی اپنا وہ گھر بیچنا پڑ رہا ہے، جہاں ان کی اپنے بوائے فرینڈز ظہیر خان کے ساتھ شادی ہوئی تھی۔ اب اس کی وجہ سامنے آگئی ہے۔

بھارتی میگزین کے مطابق دراصل سوناکشی نے اپنے شوہر ظہیرخان کا تیار کردہ اپارٹمنٹ لے لیا ہے۔ ظہیر کے خاندان کا تعلق کنسٹرکشن کے بزنس سے ہے۔

عائشہ ٹاکیا نے انسٹاگرام اکاونٹ ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتادی

واضح رہے کہ سوناکشی سہنا کے لیے اپنا یہ گھر بہت خاص تھا۔ یہ وہ پہلا اپارٹمنٹ تھا ،جو سوناکشی نے اپنے لیے خریدا تھا۔ سوناکشی کہتی تھی کہ اپنے لیے گھر بنانے کا خیال مجھے اپنے والد کو دیکھ کرآیا کیونکہ جب بھی وہ اپنے گھر کاذکر کر تے بہت خوش ہوتےتھےاوران کی اسی خوشی اورجوش کو دیکھ کر سوناکشی نے بھی اپنا گھرخریدنے کا سوچاتھا ۔

سوناکشی کے لیے یہ گھر خاص ہونے کی ایک وجہ یہ بھی تھی کہ ان کی ظہیر خان سے شادی کی رجسٹریشن بھی اسی گھرمیں ہوئی تھی، جس میں ان کے خاندان کے افراد اورصرف قریبی دوست موجود تھے۔

فی الحال یہ جوڑا چھٹیوں پر ہے اور وہاں سے اپنی کئی تصاویر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کر رہا ہے۔

Celebrities

Bollywood

entertainment

lifestyle