Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بنگلہ دیش اور پاکستان ٹیسٹ میچ میں شائقین کیلئے خوشخبری

شعیب اختر، سہیل تنویر، میران بخش، یاسرعرفات، جاوید میانداد انکلوژرز میں داخلہ مفت ہوگا۔
شائع 23 اگست 2024 03:00pm

بنگلادیش اور پاکستان کے درمیان راولپنڈی میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ میں شائقین کرکٹ کے لیے خوشخبری، ویک اینڈ پر شائقین کرکٹ کے لیے اسٹیڈیم کے دروازے فری کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلادیش کیخلاف ٹیسٹ میچ شاٸقین کرکٹ کی دلچسپی بڑھانے کیلٸےویک اینڈ پر شائقین کرکٹ کے لیے اسٹیڈیم کے دروازے فری کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ہفتہ اور اتوار کو شائقین کرکٹ کے لیے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں انٹری فری کر دی گٸی ہے۔ شعیب اختر، سہیل تنویر، میران بخش، یاسرعرفات، جاوید میانداد انکلوژرز میں داخلہ مفت ہوگا۔ جاوید میانداد اور وی آٸی پیز اینکلوژرز فیملی کے لیے مختص کردیاگیا ہے جبکہ راولپنڈی ٹیسٹ کے آخری دو روز کے ٹکٹ خریدنے والوں کو ٹکٹ ری فنڈ کیاجائےگا۔

Pakistan Cricket Team

bangladesh cricket board

watching cricket matches