Aaj News

بدھ, ستمبر 18, 2024  
13 Rabi ul Awal 1446  

وہ 8 عادتیں، جو بچوں کی مستقل کامیابی کی ضمانت دیتی ہیں

کامیابی کا تعلق صرف ذہانت یا ٹیلنٹ سے نہیں ہوتا ہے
شائع 23 اگست 2024 02:23pm

کامیابی کا تعلق صرف ذہانت یا ٹیلنٹ سے نہیں ہوتا ہے۔ بلکہ اس میں بچوں کے اندر ابتدا ہی سے فروغ پانے والی عادتوں اور روٹین بھی شامل ہیں ۔

یہاں ہم آپ کوروزانہ کی بچوں کی ایسی 8 مثبت عادات کے بارے میں بتائیں گے، جو ان کے لیے ایک کامیاب مستقبل کے لیے بنیاد بنتی ہے۔ آپ کے بچوں کی کامیابی کو یقینی بنائیں گی۔

روزانہ مطالعے کی عادت ڈالیں

بچوں کی بھرپور انرجی کے لیے یہ چار خشک میوہ جات غذائی چارٹ میں شامل کریں

مطالعہ ذخیرہ الفاط،، تنقیدی سوچ کو جلا بخشتا ہے۔ خواہ وہ کوئی کتاب ہو، میگزین ہو، حتی کہ کوئی مزاحیہ کہانیوں کا سلسلہ ہی کیوں نہ ہو۔ روزانہ کیا جانے والا مطالعہ، سیکھنے اور ریسرچ سے محبت کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔

اسکرین ٹائم کو محدود کریں

اسکرین ٹائم کو میینیج کرنے سے بچوں کی دیگر صلاحیتوں کی ترقی میں مدد ملتی ہے، جیسےتخلیقیت، حساسیت،اور مسائل کے حل کی صلاحیت وغیرہ۔ اس کا ایک طریقہ تو یہ ہے کہ بچوں کو ایسی سرگرمیاں متعارف کروائیں ، جس میں اسکرین کا عمل دخل نہ ہو، جیسے بورڈ گیمز، پزلز، یا آوٹ ڈور گیمز وغیرہ۔

سونے کی روٹین بنائیں

بچوں کی ذہنی اور جسمانی صحت کے لیے روزانہ کے سونے کا شیڈول بنالیں۔ کافی نیند، یادداشت، توجہ اور مجموعی موڈ کو بڑھاتی ہے۔

جسمانی سرگرمی

روزانہ کی جانے والی ورزش مجموعی صحت کے لیے ناگزیر ہے اورذہنی فعالیت کو بڑھانے میں اہم کردار اداکرتی ہے۔ اسپورٹس، رقص یا صرف باہر کھیلنا ہی کیوں نہ ہو،جسمانی سرگرمی توانائی کی سطح کو تقویت دیتی ہے۔

مقاصد کا تعین کریں

روزانہ چھوٹے چھوٹے اور قابل حصول مقاصد سیٹ کریں۔ یہ ان کے اندر تکمیل کے احساس اور اعتماد کی تعمیر میں مدد دیتا ہے۔ یہ عادت ذاتی نظم وضبط اور دیرپا کامیابی کے لیے اہم ہے۔

صحت بخش ناشتہ

ایک صحت بخش اورغذا سے بھر پورناشتہ ذہن اور جسم کو ایندھن فراہم کرتا ہے اورپورادن ان کی توجہ دینے کی صلاحیت کی رہنمائی کرتا ہے۔اس لیے ایک متوازن ناشتہ ، جس میں پروٹین ، اور فروٹ پرمشتمل ہونا چاہیے۔

شکر گذاری کی مشق

بچوں میں روزانہ شکر گزاری کے اظہار کی حوصلہ افزائی، زندگی میں زیادہ مشبت آوٹ لک کی رہنمائی کر سکتا ہے۔ یہ عادت انہیں جو کچھ وہ ہیں، انہیں قبول کرنے، ہمدردی کی جذبات کو فروغ دینے اور دوسروں کے ساتھ مضبوط تعلقات کی تعمیر کو فروغ کی حوصلہ افزائی کرنے میں مدد کرسکتی ہے۔

Women

children

Parents

lifestyle