Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شردھا کپور نے تینوں خانز کے ساتھ کام نہ کرنے کی وجہ بتادی

میں اچھی فلموں کا حصہ بننا چاہتی ہوں
شائع 23 اگست 2024 12:42pm

بالی وُڈ فلم ”اسٹری 2“ کی کامیاب اداکارہ شردھا کپور نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے تقریبا ایک دہائی سے فلموں میں کام کرنے کے باوجود بالی ووڈ کے تین خانوں شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان کے ساتھ کبھی کوئی فلم کیوں نہیں کی۔

ایک پوڈ کاسٹ میں شردھا نے کہا کہ دراصل انہیں ماضی میں تینوں خانوں کے ساتھ فلموں کی پیشکش ہوئی تھی ، لیکن وہ کئی وجوہات کی بنا پر ان فلموں میں کام نہیں کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ کئی بار آپ کو کسی فلم کی پیشکش کی جاتی ہے، لیکن اگر آپ کو لگتا ہے کہ کردار کافی دلچسپ نہیں ہے یا کردار آپ میں موجود فنکار کو چیلنج نہیں کرتا ہے تو آپ اس کردار کو نہیں کرتے ہیں۔

عائشہ ٹاکیہ کی نئی جھلک دیکھ کر مداحوں نے تنقید کے تیر برسا دیے

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں اچھی فلموں کا حصہ بننا چاہتی ہوں، ایسی فلمیں ، جن کی کہانی اچھی ہو۔ میں اچھے ہدایت کاروں کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہوں اور اچھا کام کرنا چاہتی ہوں۔ اور اگراس کے ساتھ اچھے اداکاروں یا بڑے ستاروں کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملے تو مجھے اس کے لئے ہاں کہنے میں خوشی ہوگی۔

شردھا کپورکی حالیہ ریلیز ہونے والی فلم “اسٹری 2 “ تیزی سے کامیابی کے مراحل طے کر رہی ہے۔ امر کوشک کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں راج کمار راؤ، اپارشکتی کھرانہ، ابھیشیک بنرجی اور پنکج ترپاٹھی بھی شامل ہیں۔

اسٹری 2 ناظرین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے۔ اورفلم اپنی ریلیز کے پہلے ہفتے میں عالمی باکس آفس پر 400 کروڑ روپے کے بزنس کے ساتھ سب سے تیز ترین بالی وڈ فلم بن گئی ہے۔

Celebrities

Bollywood

entertainment

lifestyle