Aaj News

منگل, اکتوبر 01, 2024  
26 Rabi ul Awal 1446  

دریا کنارے بیٹھی خاتون کو 14 فٹ لمبا مگر مچھ زندہ کھا گیا

پولیس نے دریا کے آس پاس کے علاقے کی چھان بین جہاں دن کے وقت 12 بج کر 37 منٹ پر مگر مچھ کو پکڑ لیا۔
شائع 23 اگست 2024 12:04pm

انڈونیشا کے جنگلات میں خطرناک طرز کے بڑے حجم کے سانپ اور مگر مچھ پائے جاتے ہیں جو انسانوں کو اپنا کھانا بنانے میں ذرا دیر نہیں کرتے۔

چند ماہ قبل انڈونیشیا کے ایک گاؤں سائٹبا میں ایک بڑا اژدھا خاتون کو پورا نگل گیا تھا جو اپنے بیٹے کی دوائی لینے نکلی تھی۔

تاہم اس بار ایک بڑا مگرمچھ بوڑھی خاتون کو نشانہ بناتے ہوئے اسے زندہ کھا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق 54 سالہ حلیمہ رہکباؤ دریا کے پاس کھانے کے برتن دھو رہی تھی جس دوران 14 فٹ لمبا مگر مچھ خاتون پر حملہ آور ہوا اس کے دونوں بازو اور ایک ٹانگ نوکیلے دانتوں سے دبوچ کر گھسیٹ ہوئے دریا میں لے گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق واقعہ ملوکو میں دریائے ولی کے کنارے پیش آیا، جہاں مقامی لوگوں نے دیکھا کہ مگر مچھ کے منہ سے کسی شخص کی ایک ٹانگ باہر لٹک رہی تھی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ مگر مچھ خاتون کو دریا میں گھسیٹ کر لے گیا جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔

واقعہ صبح ساڑھے 10 بجے کے قریب پیش آیا جب ایک شخص نے دریا میں خاتون کی ٹانگیں دیکھیں، اسے لگا کہ شاید دریا میں کوئی تیراکی کر رہا ہے۔

بعد ازاں جب اس شخص نے قریب جا کر دیکھا تو اسے معلوم ہوا کہ مگرمچھ انسان کو کھا گیا ہے جس کی صرف ٹانگیں نظر آرہی ہیں۔

پولیس نے دریا کے آس پاس کے علاقے کی چھان بین کی اور دن کے وقت 12 بج کر 37 منٹ پر مگر مچھ کو پکڑ لیا۔

بعد ازاں گاؤں کے لوگ مگر مچھ کو رسیوں سے باندھ کر گھسیٹتے ہوئے مقامی قصبے میں لے گئے، جہاں اسے کاٹ کر حلیمہ نامی خاتون کی لاش کو برآمد کیا گیا۔

مگرمچھ کا شکار بننے والی حلیمہ کی رشتہ دار نے بتایا کہ انہیں دریا کنارے ایک بالٹی لے جاتے دیکھا گیا۔ وہ کچھ برتن دھونے کے لیے دریا پر گئی تھیں، لیکن پھر وہ واپس نہ آئیں۔

Indonesia

Huge 14ft crocodile

eats woman alive