Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’ہمایوں سعید کو ’ڈاکو‘ قرار دینے والے فردوس جمال کیوں خفا ہیں؟

پیسہ معیا ر نہیں ہوتا، ایک طوائف بھی بہت زیادہ پیسہ لیتی ہے
شائع 23 اگست 2024 11:44am

فردوس جمال نے ایک بار پھر کہا کہ ہمایوں اچھے اداکار نہیں ہیں۔

حال ہی میں فروس جمال نے ایک نجی چینل کے پروگرام میں شرکت کی ،جس میں انہوں نے ایک بار پھر کہا کہ ہمایوں سعید اچھا ادا کار نہیں ہے۔

جب میزبان نے ان سے سوال کیا کہ ہمایوں سعید آج کا کامیاب اور مہنگا ترین ااداکار ہے ، اور اسے فن کی معراج کہا جاتا ہے اور آپ اسے کیوں بڑا اداکار نہیں مان رہے ہیں۔

جس پرفردوس جمال نے کہا کہ پیسہ کمانے سے کوئی بڑا اداکار نہیں بن جاتا ہے۔ ایک طوائف بھی بہت زیادہ پیسہ لیتی ہے۔

میزبان نے ان سے پوچھا کہ آپ کے خیال میں کیا انہیں زبردستی کاسٹ کیا جارہا ہے؟

فردوس جمال نے جواب دیا کہ ہمایوں سعید کو قدرت نے وسائل دیے اسے پلیٹ فارمز ملے اور اس نے کچھ اچھے ڈرامے کیے ہیں جسے لوگوں نے پسند کیا اوراب وہ انہیں کیش کروا رہا ہے اوراپنے سے کسی اچھے اداکار کو آگے نہیں آنے دیتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج کے دور میں پیسہ کو معیار بنالیا گیا ہے، جبکہ پیسہ معیا ر نہیں ہوتا ہے ،انہوں نے اس ضمن میں اضی کے مقبول اداکاروں کی مثال بھی پیش کی، جنہوں نے کم معاوضے میں لازوال اور بے مثال ادا کاری کی۔

Celebrities

entertainment

lifestyle