نظام ہضم بہتر بنانے کیلئے سستا مگر مفید ٹوٹکا، ثابت دھنیا پانی
ثابت دھنیا ایک ایسی جڑی بوٹی ہے، جو صدیوں سے کھانوں میں استعمال کی جاتی رہی ہے۔ جبکہ تازہ دھنیے کی پتیاں کھانوں میں ذائقے اورخوشبومیں اضافہ کرتی ہیں۔ اسی ثابت دھنیے کو اگر پانی میں بھگو کر استعمال کیا جائے تو اس کی افادیت اور بڑھ جاتی ہے۔
ہاضمے کو بہتر سے بہتر بناتا ہے
دھنیے میں پائے جانے والے فائبر اور ضروری تیل ہاضماتی انزائم کو فعال بناتے ہیں۔ جو کہ خوراک کے ذرات کو زیادہ موثر انداز میں تورنے کا کام انجام دیتے ہیں۔ اور پیٹ پھولنے اور بے آرامی کو دور کرتے ہیں۔
اگر آپ مائیگرین یا سردرد کی وجہ سے رات کو سو نہیں پاتےتو ان صحت مند عادات پر عمل کریں
بلڈ شوگر لیول کو کم کرتا ہے
دھنیا کے بائیو ایکٹیو مرکبات انسولین کی حساسیت کوبڑھاتےہیں، جو کہ بلڈ شوگر کی سطح کو کم کرنے میں مدد دیتی ہے۔ روزانہ بھیگے ہوئے دھنیا کا پانی پیناذیابیطس کے شکار افراد کے لیے بہت فائدہ مند ہو سکتے ہیں۔
اضافی وزن کو کم کرتا ہے
دھنا پانی جسم سے زہریلے نمادوں کے اخراج میں مدددیتا ہے۔ یہ بھوک اور کھانے کی اشتہا کو کم کرتےہیں اور صحتمند کھانے کی طرف راغب کرتے ہیں۔
جلد کی تابناکی میں اضافہ کرتا ہے
روزانہ بھیگے ہوئے دھنیا پانی پینے سے آپ کی کی جلد کو ڈیٹاکسیفائنگ ہانے میں مدد ملتی ہے اور جوکہ آپ کے چہرے کو صاف ستھری جلد عطا کرتی ہے۔
یہ آپ کے چہرے سے کیل مہاسوں کو اور انفیکشن کو دور کرکےاسے چمکدار اور صحتمند بناتا ہے۔
دل کو صحت مند رکھتا ہے
دھنیے کے بیج خراب کولیسٹرول لیول(ایل ڈی ایل) کو کم کر کےاچھے کولیسٹرول (ایچ ڈی ایل) کو بڑھاتے ہیں۔ یہ توازن دل کی بیماریوں، جیسے، ہائپر ٹینشن سے محفوظ رکھنے کے لیے ضروری ہے۔
قوت مدافعت کو تقویت دیتا ہے
ثابت دھنیا اینٹی آکسیڈنٹ اور وٹامنز سے پر ہوتے ہیں، اس لیے یہ جسم کو انفیکشن اور بیماریوں کے خلاف لڑنے کے لیے جسم کے دفاعی میکانزم کو اور زیادہ مضبوط بناتے ہیں۔ روزانہ بھیگےہوئے دھنیا پانی پینے سےعام کھانسی، فلو، اور دیگر بیماریوں سے لڑنے میں مدد ملتی ہے۔
Comments are closed on this story.