Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹوائلٹ پر بیٹھا شخص اژدھے کے کاٹنے سے زخمی، اژدھا ہلاک

نوجوان نے موقع دیکھتے ہی ٹوائلٹ سے برش اٹھاکر اژدھے کو مارڈالا
شائع 22 اگست 2024 11:15pm

تھائی لینڈ کا شہری ٹوائلٹ میں بڑے اژدھے کے کاٹنے سے زخمی ہوگیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق تھنت نامی تھائی شہری ٹوائلٹ میں موجود تھا کہ اسے اچانک کموڈ سے نکلنے والے اژدھے نے کاٹا جس کے بعد اس نے موقع دیکھتے ہوئے ٹوائلٹ سے برش اٹھا کراژدھے کو مارڈالا۔

سانپ کے ڈسنے پر نوجوان نے سانپ کو کاٹ لیا

اژدھے کو مارڈالنے کے بعد تھائی شہری کا ٹوائلٹ بھی خون آلود ہوگیا جب کہ ڈیلی میل پر سامنے آنے والی ویڈیو میں شہری کو ٹوائلٹ کموڈ سے منہ نکالے سانپ کو مضبوطی سے دبوچے دیکھا جاسکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اژدھے کے کاٹنے سے اس شخص کو شدید تکلیف ہوئی جس کے بعد اسے اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اسے طبی امداد دے کر گھر بھیج دیا۔

6 مرتبہ ڈسے جانے کے باوجود نوجوان صحت یاب، سانپ پریشان

بعد ازاں میڈیا سے گفتگو میں تھنت نے بتایا کہ وہ اب مکمل طور پر صحتیاب ہے لیکن اس کے باوجود حادثے والے ٹوائلٹ کو استعمال نہیں کرتا۔

thailand