Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایران بس حادثہ، میتوں، زخمیوں کی 48 گھنٹے میں واپسی کا امکان، میتوں کی شناخت مکمل

یزد کے گورنر کے ساتھ سفیر پاکستان کا مسلسل رابطہ، ذرائع
شائع 22 اگست 2024 08:33pm

ایران میں بس حادثہ میں میتوں اور زخمیوں کی 48 گھنٹے میں واپسی کا امکان ہے ۔

ذرائع کے مطابق میتوں کی شناخت مکمل کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے ۔ ایران میں تعینات پاکستانی سفیرمدثرٹیپو یزد میں موجود ہیں جبکہ یزد کے گورنر کے ساتھ پاکستان کے سفیر مسلسل رابطہ میں ہیں ۔

طلاعات ہے مطابق سفارتخانےکے 2 افسران اور 4 اسٹاف ممبرزبھی یزدمیں موجود ہیں۔

سفیر پاکستان مدثر ٹیپومختلف اسپتالوں میں زخمی ہاکستانیوں سے ملاقاتیں کریں گے۔ میتوں وزخمیوں کی وطن واپسی کےبعدہی مدثرٹیپو تہران جائینگے۔

Iran Bus Accident