سرحد پار بھارتیوں سے بات کرنے کے 9 طریقے، پاکستانی ڈاکٹر کی ویڈیو وائرل
پاکستان کی ایک ڈاکٹر کی بنائی ہوئی ویڈیو بھارت میں بھی بہت مقبول ہوئی ہے۔ اس ویڈیو میں لیڈی ڈاکٹر نے بتایا ہے کہ سرحد پار کے یعنی بھارت کے لوگوں سے رابطے اور بات چیت کے 9 معیاری طریقے کیا ہوسکتے ہیں۔
اس حوالے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔ بھارت کے اخبار ہندوستان ٹائمز نے لکھا ہے کہ یہ ویڈیو بہت پُرلطف ہے۔
ڈاکٹر مریم فاطمہ ہیلتھ انفلوئنسر ہے۔ اس نے یہ ویڈیو اپنی ایک انسٹاگرام پوسٹ کے ساتھ شیئر کی ہے۔
ڈاکٹر مریم فاطمہ نے سرحد پار کے لوگوں سے رابطے یا اُن تک اپنے جذبات پہنچانے کے لیے جو طریقے بتائے ہیں وہ یہ حسبِ ذیل ہیں۔
ہاتھ بڑھاکر کہو کہ اِدھر آ جاؤ۔
یقین دلاؤ کہ کچھ تھام کے اِدھر آ جاؤ۔
دیکھو اور ہاتھ ہلاتے رہو۔
دونوں ہاتھوں کو ملاکر دل کا نشانہ بناؤ۔
زور سے بار بار کہو اِدھر آ جاؤ۔
اشاروں سے کرکٹ کھیلنے کی دعوت دو۔
زور سے کہو سِدھو پا جی، ہم آپ سے پیار کرتے ہیں۔
زور سے کہو کہ ذرا اور اونچا بولو۔
پھر بھی بات نہ بنے تو اشاروں سے اپنا نمبر دو۔
Comments are closed on this story.