Aaj News

جمعرات, ستمبر 19, 2024  
15 Rabi ul Awal 1446  

شیخ حسینہ اور رفقا کے سفارتی پاسپورٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ

امیگریشن حکام کو زبانی ہدایات دی گئی ہیں، تحریری احکام بھی کسی وقت متوقع
شائع 22 اگست 2024 06:26pm

بنگلا دیش کی حکومت نے دوسرے بہت سے سفارتی پاسپورٹس کی طرح اب معزول وزیرِاعظم شیخ حسینہ واجد اور اُن کی کابینہ کے ارکان کے سفارتی پاسپورٹ بھی منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بنگلا دیش کی عبوری حکومت کا کہنا ہے کہ اب شیخ حسینہ اور اُن کے رفقائے کار چونکہ حکومت کا حصہ نہیں اس لیے اُن کے پاس سفارتی پاسپورٹ ہونے کا بھی کوئی جواز نہیں۔

یہ نکتہ بھی ذہن نشین رہے کہ شیخ حسینہ واجد اور اُن کی کابینہ کے ارکان کے خلاف قتلِ عام اور جنگی جرائم کے مقدمات قائم کیے گئے ہیں۔

جن لوگوں پر مقدمات دائر کردیے گئے ہوں اُن کے پاس سفارتی پاسپورٹ کے ہونے کا کوئی جواز نہیں بنتا۔

وزارتِ داخلہ نے فی الحال امیگریشن اور پاسپورٹ حکام کو زبانی ہدایات دی ہیں۔ اس حوالے سے کوئی باضابطہ نوٹیفکیشن اب تک جاری نہیں کیا گیا۔ امید ہے کہ تحریری احکامات کسی بھی وقت جاری کردیے جائیں گے۔

بھارتی میڈیا نے بتایا ہے کہ شیخ حسینہ واجد سفری دستاویزات کے بغیر بھارت فرار ہوئی تھیں جبکہ عوامی لیگ کے بہت سے رہنماؤں اور معزول وزرا کو بنگلا دیش کی بارڈر سیکیورٹی فورس نے بھارت میں داخل ہونے سے روک دیا تھا۔

diplomatic passport

CANCELLATION

SHEKH HASEENA WAJID

ALL DILOMATIC PASSPORTS