Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی کے لیے بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان، درخواست نیپرا میں دائر

نیپرا کے الیکٹرک کی درخواست پر 29 اگست کو سماعت کرے گی
شائع 22 اگست 2024 06:19pm

کراچی والے کے لئے مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے ۔ کے الیکٹرک نے بجلی 3 روپے 9 پیسے مزید مہنگی کرنے کی درخواست کردی ہے ۔

کے الیکٹرک نےجولائی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرا میں دائر کی ہے ۔ نیپرا کے الیکٹرک کی درخواست پر 29 اگست کو سماعت کرے گی۔

من وعن منظوری کی صورت میں کےالیکٹرک صارفین پر 6 ارب 20 کروڑ 60 لاکھ کا بوجھ پڑے گا، نیپرامئی اورجون کی ایڈجسٹمنٹس کے تحت بھی کل کے الیکٹرک کے لئے بجلی مہنگی کرچکا ہے۔

کراچی کے صارفین کیلئے بجلی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

کے الیکڑک کےلیے مئی اور جون کی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 5 روپے 76 پیسے مہنگی کی جاچکی ہے، نیپرا نےگذشتہ روز2ماہانہ ایڈجسٹمنٹس میں کے الیکٹرک کے لیےبجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن کیا تھا۔

K Electric

National Electric Power Regulatory Authority