Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عائشہ ٹاکیہ کی نئی جھلک دیکھ کر مداحوں نے تنقید کے تیر برسا دیے

اداکارہ نے انسٹاگرام ہینڈل پر پوسٹ شئیر کی جس پر صارفین نے سوالات اٹھا دیے
شائع 22 اگست 2024 03:34pm

بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کی فلم وانٹڈ میں ان کی ہیروئن بننے والی اداکارہ عائشہ ٹاکیہ نے اپنی نئی جھلک صارفین کے ساتھ شئیر کردی۔

عائشہ ٹاکیہ کی جانب سے اپنی تازہ ترین ریل ویڈیو سوشل میڈیا ہینڈل انسٹاگرام پر شئیر کی گئی جس پر صارفین نے ان پر تنقید کے تیر برسانا شروع کر دیے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ نیلے اور سنہری رنگ کی ساڑھی میں ملبوس سیلفی ویڈیو بنا رہی ہیں، اور ان کا چہرہ ماضی سے کافی مختلف دکھائی دے رہا ہے۔ عائشہ ٹاکیہ کے حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ انہوں نے اپنے چہرے کی سرجری کروائی ہے جو صارفین کو بالکل پسند نہیں آئی۔ مگر اداکارہ کی جانب سے سرجری کی خبروں کی تردید کی جا چکی ہے۔

اس سے قبل بھی ان کی تصاویر پر سوشل صارفین ناپسندیدگی کا اظہار کیا تھا، جس پر اداکارہ نے انہیں کرارا جواب بھی دیا۔

صارفین کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے عائشہ ٹاکیہ نے انسٹا اسٹوری پر طویل نوٹ لکھا تھا کہ وہ اپنی بہن سے اسپتال میں ملنے ممبئی سے گوا روانہ ہوئیں اور ائیر پورٹ پر پاپارازی (میڈیا رپورٹرز) نے روک کر ان کی ویڈیوز بنانا شروع کردیں اس کے بعد لوگوں نے ان کی شکل اور جسامت پر منفی تبصرے کیے، عائشہ نے لکھا کہ مجھے ایسا لگتا ہے کہ بھارتیوں کے لیے سب سے اہم مسئلہ ان کی لُکس ہیں، اسی لیے وہ سارا وقت ان کی لکس پر کمنٹس کرنے میں ضائع کر دیتے ہیں۔

اداکارہ نے واضح کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں کوئی بھی فلم کرنے میں دلچسپی نہیں ہے اور وہ میں اپنی زندگی میں بہت خوش ہیں لہٰذا ان کی لُکس کی فکر کرنا چھوڑ دیں۔ اُنہوں نے بھارتیوں پر طنز کرتے ہوئے مزید کہا تھا کہ انہیں یہ سوچ کر ہنسی آتی ہے کہ لوگ عورت کو ہمیشہ ایک نو عمر 15 سال جیسی لڑکی کی طرح دیکھنا چاہتے ہیں۔

واضح رہے اس سے قبل بھی بھارتی اداکارہ عائشہ ٹاکیہ کو ان کی لکس کو لے کر تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

Instagram

people shocked

ayesha takia

new face look