اگر آپ مائیگرین یا سردرد کی وجہ سے رات کو سو نہیں پاتےتو ان صحت مند عادات پر عمل کریں
سر کا درد کہنے کو معمولی تو ہوسکتا ہے، لیکن اس کے شکار انسان کی راتوں کی نیند اڑجاتی ہے، خاص طور پراگریہ درد شقیقہ ہو تو سونا دوبھر ہو جاتا ہے۔
ایسے میں کئی مریض سونے کی گولیوں کا سہارا لیتے ہیں ، لیکن گولیوں کا زیادہ عادی ہونا بھی صحت کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ ایسی صورت میں اگر آپ کچھ عادات کو اپنی زندگی میں شامل کرلیں۔ تو سر درد کے باوجود آسانی سے نیند آسکتی ہے۔
ڈیمینشیا کا سبب بننے والی 5 عام عادتیں
دماغ پر سکون رکھیں
مائیگرین یا کسی اور وجہ سے ہونے والے سر کے درد میں مبتلا افراد کے لیے خود کو پرسکون رکھنا بہت ضروری ہوتا ہے۔ کیونکہ دماغ پرجتنا زیادہ تناو بڑھے گا۔ سر میں درد اتنا ہی شدید ہوتا جائے گا۔ اس لیے جب بھی اپ کے سر میں درد ہورہا ہوتو سب سےپہلے دماغ کو پرسکون رکھنےکی کوشش کریں۔ اور ذہن میں اٹھنے والےتمام منفی خیالات کو جھٹک دیں۔
ہلکی پھلکی موسیقی یا کوئی پسندیدہ کام میں خود کو مصروف کرلیں۔ یہ بات ذہن نشین رکھیں کہ آپ کو نیند کے لیے کسی دوائی کی ضرورت نہیں ہے۔
سونے کے اوقات مقرر کر لیں
سونے اورجاگنے کے اوقات کا ایک شیڈول بنالیں۔اور اس پر سختی سے عمل کریں۔
اسکرین کا وقت کم سے کم کرلیں
آج کے ٹیکنالوجی کے دور میں موبائیل اور لیپ ٹاپ پر زیادہ سے زیادہ وقت صرف کیا جاتا ہے۔ اور لوگوں نے اسے اب ایک مشغلے کےطور پر اختیارکیا ہوا ہے۔ بڑھتے ہوئے اسکرین ٹائم سے بھی مائیگرین اور سر درد کی شکایت ہو سکتی ہے۔ ایک اچھی اور پرسکون نیند کے لیے اسکرین ٹائم کو کم سے کم کرنا بہیت ضروری ہوتا ہے۔ کوشش کریں کہ رات کو سونے سے کم ازکم ایک یا دو گھنٹے پہلے موبائیل یا لیپ ٹاپ کا استعمال بند کردیا جائے۔
شام کے بعد چائے یا کافی نہ پی جائے
رات کی اچھی نیند کے لیے شام کو کافی یا چائے سے دور رہنا بہت ضروری ہے۔ کیونکہ چائے اور کافی میں پائے جانے والے کچھ عناصر نیند اڑا دیتے ہیں۔ افر آپ دماغ کو ری فریش کرنا چاہتے ہیں تو صبح کو کافی یا چائے پی لیں، لیکن شام کو انہیں پینے کی عادت سے گریز کیا جائے۔
Comments are closed on this story.