Aaj News

بدھ, اکتوبر 23, 2024  
19 Rabi Al-Akhar 1446  

”ہاتھ مت لگاو“، ہیما مالنی نے خاتون مداح کا ہاتھ جھٹک دیا، ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل

صارفین نے انہیں اور جیا بچن کو گھمنڈی قرار دے دیا
شائع 22 اگست 2024 02:38pm
ہندوستان ٹائمز
ہندوستان ٹائمز

بالی وُڈ کی ماضٰی کی اداکارہ اورآج کی سیاستدان ہیمامالنی نےخاتون مداح کوہاتھ لگانے سے روک کرانہیں دورہونے کا کہہ دیا۔

اداکارہ سے سیاست داں بننے والی ہیما مالنی نے حال ہی میں ایک سیاسی تقریب میں شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر مداحوں کی بڑی تعداد نے ہیما مالنی کو گھیرلیا اوران کے ساتھ تصریریں بنوانا چاہیں۔

سیف علی خان پر دہلی کے نائٹ کلب میں حملہ، ، وجہ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

جب ایک خاتون مداح نے ان کے ساتھ تصویر کھینچوانے کے لیے ان کے کندھے پر ہاتھ رکھنے کی کوشش کی، تو وہ برہم ہوگئیں۔ اداکارہ نے مداح کا ہاتھ سختی سے اپنے کندھے سے ہٹا دیا۔

ایک ویڈیو میں ہیما مالنی کو مداح سے دور ہونے کے لیے کہتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

ہیما مالنی کی جانب سے منع کرنے پر خاتون مداح اپنا ہاتھ پیچھے کرلیااور پھر کچھ فاصلے کے ساتھ اداکارہ کے ساتھ تصاویربنوالیں۔

ہیما مالنی کے مداح خاتون کے ساتھ یہ رویہ سوشل میڈیا صارفین کو ایک آنکھ نہ بھایا اور انہوں نے اداکارہ پر تنقید کی بوچھاڑ کردی۔

ایک صارف نے ہیما مالنی اور جیا بچن دونوں کو گھمنڈی اور مغرور کہہ دیا تو دوسرے صارف نے بھڑک کر کہہ دیا کہ ہیما مالنی جن لوگوں کو ہاتھ لگانے سے روک رہی ہیں، انہی سے ووٹ کی بھیک مانگتی ہیں۔

Celebrities

Bollywood

entertainment

lifestyle