Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سلمان خان کی والدہ کا دوسری ماں ہیلن سے کیسا سلوک تھا؟ ارباز خان نے سچ سچ بتادیا

جاوید اختراورسلیم خان کی دستاویزی سیریز"اینگری ینگ مین" اربازخان کا انکشاف
شائع 22 اگست 2024 12:55pm

بالی وُڈ میں ان دنوں جاوید اختراورسلیم خان کی دستاویزی سیریز“اینگری ینگ مین“ کے کافی چرچے ہیں۔ اس سیریز کے ذریعے دونوں مصنفین کی پیشہ ورانہ اور ذاتی زندگی کے کئی مخفی پہلو سامنے آئے ہیں۔

سیریز کی تیسری قسط سلیم خان کی دوسری شادی پر منحصر ہے، جس میں یہ بتا یا گیا ہے کہ انیوں نے اپنی فیملی اور اہلیہ سلمی کو اپنی دوسری شادی کا کیسے بتایا تھا اور اسوقت سلمی خان نے کیساردعمل دیاتھا اور یہ سب کچھ ان کے بیٹے اربازخان نے بتایا۔

ارباز خان نےکہا کہ ان کی والدہ نے انہیں کبھی بھی ان کے والد اور ان کی دوسری بیوی کےخلاف نہیں بھڑ کایا اور نہ ہی ان کے متعلق کبھی کچھ غلط کہا۔ ان کے اپنے مسائل تھے۔

سیف علی خان پر دہلی کے نائٹ کلب میں حملہ، ، وجہ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

کیا وہ ہیلن کو بھی ماں کہہ کر پکارتے ہیں؟ اس پر ارباز خان نےکہا کہ تمام بہن بھائی انہیں، آنٹی کہہ کر بلاتے ہیں۔ ہم انہیں ماں کی طرح ہی سمجھتے ہیں۔اور عزت کرتے ہیں۔ مگر پھر بھی ہم انہیں ہیلن آنٹی ہی کہتے ہیں۔ وہ ہماری زندگی اور خاندان کاحصہ ہیں۔ اورایسا سمجھنے میں ہم سے زیادہ ہماری ماں سلمی خان کا کردار ہے، جوہمیشہ یہ کوشش کرتی تھیں کہ وہ ہمارے خاندان میں ہرلحاظ سے موجود رہیں۔

یادرہے کہ سلمان خان کے والد اور مشہور کہانی نویس، سلیم خان نے سلمان خان کی والدہ سلمی خان سے پہلی شادی 1964میں کی تھی اوران کے چار بچے سلمان خان، ارباز خان ، سہیل خان اورالویرا ہیں۔ سلیم خان نے 1981 میں بالی وُد اداکارہ ہیلن سے شادی کی تھی اوردونوں کی ایک لے پالک بیٹی ارپیتاہے ، جوسلمان خان کی سب سے چہیتی اورلاڈلی ہے۔

Celebrities

Bollywood

entertainment

lifestyle