Aaj News

جمعہ, ستمبر 20, 2024  
15 Rabi ul Awal 1446  

امتحانی پرچے کی تھیم پر مبنی بھارتی جوڑے کا دلچسپ شادی کارڈ

تقریب میں مہمانوں کو مدعو کر کے لیے منفرد طریقہ اپنایا گیا
شائع 22 اگست 2024 12:34pm
تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا
تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا

شادی کو یادگار بنانے کے لیے لوگ کئی جتن کرتے ہیں۔ کوئی خوبصورت ہال بک کرواتا ہے تو کوئی تقریب میں دولہا دلہن کی انٹری کا شاندار اہتمام کرتا ہے۔

لیکن بھارت میں ایک جوڑے نے اپنی شادی کا ’منفرد کارڈ‘ ڈیزائن کر کے لوگوں کی خاص توجہ حاصل کرلی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست آندھرا پردیش کے ایک جوڑے نے اپنی شادی کے دعوت نامے سے کئی لوگوں کو حیران کردیا۔ انہوں نے روایتی کارڈ کے بجائے شادی کا کارڈ امتحانی سوالیہ پیپر کے طور پر چھپوایا۔

شادی کارڈ یا تحقیقی مقالہ؟ بنگلہ دیشی جوڑے کی منفرد تخلیق وائرل

مغربی گوداوری ضلع کے پینومنتر منڈل کے مارٹیرو گاؤں کی خاتون اسکول ٹیچر نے خود اپنی شادی کا کارڈ ڈیزائن کیا۔

امتحانی پرچے سے متشابہہ اس دعوت نامے کو ”نارکیڈملی کی شادی کا دعوت نامہ“ کا عنوان دیا گیا اور اسے ایک ٹیسٹ کی طرح ڈیزائن کیا گیا تھا۔ تقریب میں مہمانوں کو مدعو کرنے کے لیے جوڑے کی جانب سے شادی کارڈ میں صحیح غلط، ایم سی کیوز پر مبنی سوالات درج کیے گئے تھے۔

مذکورہ بھارتی جوڑے ویڈنگ کارڈ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔

Wedding Card

exam paper

indian couple wedding card

card goes viral