قد بڑھانے کیلئے سرجری کروانے والا جوڑا زندگی بھر کیلئے معذور ہوگیا
اونچے قد کی خواہش اکثر لوگ کرتے ہیں اور کچھ افراد قد بڑھانے کیلئے ٹانگ کی سرجری کا سہارا لیتے ہیں۔
مگر چین میں ایک شخص اور خاتون کو اونچا قد کروانا مہنگا پڑ گیا جس کے بعد وہ زندگی بھر کے لیے معذور ہوگئے۔
ساوتھ چائنا پوسٹ کے مطابق چین میں عوام قد اونچا کر کے لیے ٹانگ کی سرجری کرواتی ہے جس میں ہڈی توڑ کر سرجری کامیاب بنانے کی کوشش کی جاتی ہے۔ مگر یہ ایک انتہائی خطرناک عمل ہے جس کا نتیجہ معذوری کی شکل میں ہوسکتا ہے۔ جیسا کہ چین میں ایک خاتون اور ایک شخص کے ساتھ ایسا ہی کچھ ہوا۔
رپورٹ کے مطابق چین کی مشرقی جیانگ سو صوبے سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے سرجری کے لیے 6 لاکھ یوآن خرچ کیے جس کی اسے امید تھی کہ اس کا قد 13 سینٹی میٹر (5 انچ) بڑھ جائے گا۔
تاہم خاتون کی سرجری ان کی توقعات کے برعکس نکلی۔ انہوں نے بتایا کہ اس آپریشن کے بعد وہ اچھا محسوس نہیں کر رہی جیسا کہ انہوں نے سوچا تھا۔
چینی خاتون کو سرجری کے بعد ہڈیوں کا انفیکشن ہو گیا، جس کے باعث وہ چلنے پھرنے سے بھی قاصر ہوگئی۔ خاتون کا کہنا تھا کہ کاش میں یہ سرجری نہ کرواتی۔ میری زندگی برباد ہوگئی ہے۔
وہیں چین کے شہر ہینان سے تعلق رکھنے والے 29 سالہ شخص جس کا قد 5 فٹ 4 انچ تھا۔ اس نے لمبا ہونے کی کوشش میں ایک سرکاری اسپتال سے 14 ہزار ڈالرز سے زائد رقم کی سرجری پر خرچ کیے جس کا بھیانک نتیجہ نکلا۔
مذکورہ شخص کا کہنا تھا کہ اس آپریشن کے بعد نہ صرف وہ اپنے قد سے مطمئن نہیں ہوا بلکہ اس کی ٹانگیں بھی چھوٹی بڑی ہوگئیں۔
Comments are closed on this story.