Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستانی لیجنڈ فلم ”مولا جٹ“ کی بھارتی فلم انڈسٹری میں انٹری کا امکان

فلم اب تک پاکستان میں 200 کروڑ سے زائد کا بزنس کرچکی ہے
شائع 22 اگست 2024 09:58am

کئی دہائیوں سے زوال پذیر پاکستانی فلم انڈسٹری میں اب بھی کچھ فلمیں ایسی ہیں، جنہوں نے نہ صرف باکس آفس پر اچھا بزنس کیا، بلکہ فلم انڈسٹری کی ساکھ کو بحال کرنے میں کہیں نہ کہیں اپنا کردار ادا کرنے کی کامیاب کوشش کی ہے۔ پاکستانی فلم“ مولاجٹ“ کا شمار بھی ایسی ہی ایک لیجنڈ فلم میں ہوتاہے۔ جو 2022 میں ریلیزہوئی تھی۔

ناصر ادیب کی تحریر کردہ اور بلال لاشاری کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کو کاپی رائٹ کے مسائل اور کووڈ کی وجہ سے ریلیز ہونے میں کئی سال لگے۔ لیکن اس نے پاکستان کے باکس آفس کے تمام ریکارڈ توڑدیے۔ یہ فلم اب تک 200کروڑ سے زائد کا بزنس کر چکی ہے۔ فلم کی کاسٹ میں فواد خان، حمزہ علی عباسی، ماہرہ خان، عمائمہ ملک، گوہر رشید اوردیگر شامل تھے۔ اس فلم میں بابرعلی اورریشم کا کیمیو بھی تھا۔

سوناکشی سنہا کی ’شادی‘ والا گھر فروخت کرنے کی آفر پر مداح حیران

اس فلم کی ریلیز بھارت میں بھی متوقع تھی، مگربھارتی انتہا پسندوں نے اس وقت فلم کو نمائش کے لیے روک دیا تھا۔ اور اس کی ریلیز کی اجازت نہیں دی۔ تاہم اس سلسلے میں ایک پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے مطابق فلم کو بھارت میں ریلیز کیا جارہاہے اور اگر حالات سازگار رہے تو یہ فلم زی فلمز کے بینر تلے 20ستمبر 2024 کو بھارت میں نمائش کے لیے پیش کردی جائے گی۔

entertainment

lifestyle

Pakistani Film