Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیرآباد میں فائرنگ سے پنجاب اسمبلی کا جونیئر سیکیورٹی اسسٹنٹ جاں بحق

عمیر طارق موٹر سائیکل پر گھر جا رہا تھا کہ نامعلوم افراد نے مقتول کو دریائے چناب کے قریب نشانہ بنایا، پولیس
شائع 22 اگست 2024 09:32am

پنجاب کے شہر وزیرآباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پنجاب اسمبلی کا جونیئر سیکیورٹی اسسٹنٹ جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق پنجاب اسمبلی کا جونئیر سیکیورٹی اسسٹنٹ عمیر طارق موٹر سائیکل پر گھر جا رہا تھا کہ نامعلوم افراد نے مقتول کو وزیر آباد میں دریائے چناب کے قریب نشانہ بنایا۔

نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں پنجاب اسمبلی کا جونئیر سیکیورٹی اسسٹنٹ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

مقتول عمیر طارق 5 بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا، جس کا تعلق گجرات کے علاقہ ملکووال سے بتایا جاتا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واردات کے متعلق کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

firing

punjab

Wazirabad

Punjab Assembly Junior Security Assistant