Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

ایران میں پاکستانی زائرین کے بس حادثے کی وجہ سامنے آگئی

زائرین ایران کے مقدس مقامات کی زیارت کرنے جا رہے تھے جس دوران حادثہ پیش آیا، رپورٹ
شائع 22 اگست 2024 09:20am
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

گزشتہ روز ایران میں پاکستانی زائرین کی بس کو حادثہ پیش آیا جس میں 11 خواتین سمیت 28 افراد جاں بحق ہوئے۔

غیر ملکی میڈیا پورٹ کے مطابق واقعہ ایران کے دارالحکومت تہران سے تقریباً 500 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع شہر تافت ے باہر پیش آیا، بس میں 51 مسافر سوار تھے۔

ایران میں پاکستانی زائرین کی بس کو حادثہ، 11 خواتین سمیت 28 افراد جاں بحق

بی بی سی اردو کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی زائرین کاروان شمس نامی ٹور کمپنی کے ذریعے ایران روانہ ہوئے تھے۔ وہ لوگ ایران کے مقدس مقامات کی زیارت کرنے جا رہے تھے۔ سفر پر 2 بسیں روانہ ہوئی تھیں۔

کاروان شمس ٹور کمپنی کے پاکستان میں موجود نمائندے تنویر شمسی نے بس حادثے کی اہم وجہ بتائی۔

انہوں نے بتایا کہ حادثہ رات 10 بجے سے 11 کے درمیانی وقت میں پر پیش آیا جس کی وجہ انہوں نے بس کے بریک فیل بتائی۔ تنویر شمسی نے دعویٰ کرتے ہوئے بتایا کہ سفر سے قبل بس میں کوئی تکنیکی خرابی دیکھنے میں نہیں آئی تھی تاہم بریفک فیل ہونے کی وجہ تحقیقات کے بعد ہی سامنے آ سکتی ہے۔

بس حادثے میں زخمی ہونے والے مسافر نے بی بی سی کو بتایا بس کے بریک فیل ہو جانے کے بعد ڈرائیور نے بہت کوشش کی اور بس کو کافی دیر تک چلاتا بھی ریا تاہم اچانک ایک جگہ ٹکرائی پھر الٹ گئی اور میری آنکھ اسپتال میں کھلی۔

ایران میں بس حادثے میں انتقال کر جانے والے پاکستانی زائرین کے لیے صدر، وزیر اعظم اور دیگر اہم شخصیات کی جانب سے اظہار افسوس کیا گیا۔

Iran Bus Accident

pakistanis died