Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

دنیائے فٹبال کے مشہور کھلاڑی رونالڈو نے یوٹیوب پر بھی ریکارڈ قائم کردیا

سبسکرائبر کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے
شائع 22 اگست 2024 08:40am
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

پرتگال کے مقبول ترین فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے فٹبال کے بعد اب یوٹیوب پر بھی اپنی مقبولیت دنیا کو دکھا دی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کرسٹانو رونالڈو نے یوٹیوب چینل بنا کر صرف ڈیڑھ گھنٹے میں ایک ملین سبسکرائبر حاصل کرنے کا ریکارڈ قائم کر لیا۔

رونالڈو نے یوٹیوب چینل کا نام UR · Cristiano رکھا ہے جس نے صرف ڈیڑھ گھنٹے میں 10 لاکھ (1 ملین) سبسکرائبر حاصل کرکے اہم سنگ میل حاصل کرلیا۔ ریکارڈ وقت میں سبسکرائبر کی یہ تعداد حاصل کرکے رونالڈو نے نئی تاریخ رقم کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس سے قبل تیز ترین 1 ملین سبسکرائبر حاصل کرنے کا ریکارڈ جنوبی کورین گلوکارہ جینی کِم کے پاس تھا جنہوں نے 7 گھنٹوں میں یہ سنگ میل طے کیا تھا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق میٹا کی ملکیت سوشل میڈیا ایپ انسٹا گرام پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والے رونالڈو کے یوٹیوب چینل کی تیزی سے بڑھتی مقبولیت اسے دنیا کا سب سے مقبول ہوتا یوٹیوب چینل بناسکتی ہے۔

اب تک رونالڈو کے یوٹیوب چینل پر سبسکرائبر کی تعداد 12 ملین () تک جا پہنچی جس میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے چینل سے متعلق بتایا کہ وہ اس پر اپنی زندگی کے مختلف پہلو شئیر کریں گے جو ان کے مداح نہیں جانتے۔

خیال رہے کہ امریکی یوٹیوبر مسٹر بیسٹ (MrBeast) 311 ملین سبسکرائبر کے ساتھ دنیا میں پہلے نمبر پر ہیں۔

christiano ronaldo

youtube channel

UR · Cristiano

million subscriber