Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

بھارتی فضائیہ نے ’غلطی سے‘ اپنے ہی شہر پر دھماکہ خیز مواد گرادیا

پوکھرن فائرنگ رینج میں گرنے والا 'ایئر اسٹور' تکنیکی غلطی کا نتیجہ تھا، بھارتی فضائیہ کا بیان
شائع 21 اگست 2024 11:30pm

راجستھان کے علاقے پوکھرن میں بھارتی فضائیہ نے غلطی سے اپنے ہی شہر دھماکہ خیز مواد گرادیا۔ یہ واقعہ ضلع جیسلمیر کا ہے۔ دھماکہ خیز مواد کے پھٹنے سے کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

رام دیورا پولیس اسٹیشن کے انچارج شنکر لعل نے بتایا کہ بھارتیہ فضائیہ کے لڑاکا طیارے سے گرنے والا بارودی مواد ایک گاؤں کے باہر پوکھرن فائرنگ رینج میں پھٹا۔

کسی بھی لڑاکا طیارے سے گرائے جانے والے بارودی مواد کو اصطلاحاً ایئر اسٹور کہا جاتا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں بھارتی فضائیہ نے بتایا کہ ایئر اسٹور کے گرنے کا یہ واقعہ تکنیکی خرابی کا نتیجہ ہے۔

پوکھرن فائرنگ رینج صحرائے تھر میں واقع ہے۔ یہ غیر آباد علاقہ ہے جسے بھارتی فوج مختلف ہتھیاروں کی آزمائش اور فائرنگ پریکٹس کے لیے استعمال کرتی ہے۔

RAJSTHAN

IAF MISTAKENLY DROPS AIR STORE

POKHARAN RANGE

JESALMER