Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

کھیلنے کی اجازت نہ دینے پر 5 سالہ بچہ ’ابّا کی شکایت‘ لیے تھانے پہنچ گیا

اقبال بھائی کو گرفتار کریں، ننھے حسنین کی شکایت پر پولیس نے پکی کارروائی کی یقین دہانی کروائی اور بچے کو گھر بھیج دیا
شائع 21 اگست 2024 10:39pm

بھارت میں والد کے خلاف کارروائی کا انوکھا واقعہ پیش آیا جہاں 5 سالہ بچا کھیلنے نہ دینےاور سیر کو نہ لے جانے پر تھانے پہنچ گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش کا ننھا حسنین غصے بھرے لہجے میں ڈیوٹی افسر کو اپنے ابّا کی شکایتیں لگاتا رہا، ننھے حسنین نے سنجیدگی سے پولیس افسر سے گفتگو کی، کہا کہ والد نے دریا پر جانے یا مصروف سڑک پر کھیلنے سے روکا تھا۔

معصوم بچے کی تھانے پہنچ کر ایف آئی آر درج کروانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچہ شکایت درج کروانے کے لیے تھانے میں کرسی پر بیٹھا ہے اور پولیس افسر اس کے سامنے موجود ہے، افسر نے اس کا نام پوچھا اور کہا کہ کس کیخلاف شکایت درج کروانا چاہتا ہے۔

افسر کو جواب دیتے ہوئے بچہ اپنا نام بتاتا ہے اور کہتا ہے کہ اسے منع کیا گیا تھا کہ وہ ندی پر نہ جائے اور نہ ہی گلی میں کھیلے پولیس نے پکی کارروائی کی یقین دہانی کروائی اور گھر بھیج دیا۔

india