Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

روسی صدر کی مسجد میں قرآن پاک کو سینے سے لگانے اور بوسے کی ویڈیو وائرل

چیچنیا کے مفتی اعظم نے روسی صدر کو قرآن پاک کی آیت پڑھ کر سنائی اور اس کا روسی زبان میں ترجمہ بھی کیا۔
اپ ڈیٹ 22 اگست 2024 08:23am

روس کے صدر ولادیمیر پوٹن 13 سال بعد اچانک مسلم اکثریتی آبادی والی ریاست چیچنیا کے دورے پر پہنچے تو انکا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چیچنیا کے سربراہ رمضان قادریوف نے روسی صدر پوٹن کا استقبال کیا۔ چیچنیا کے دورے کے دوران روسی صدر ولادیمیر پوٹن، صدر رمضان قادریوف اور مفتی اعظم کے ہمراہ دارالحکومت گروزئی کی جامع مسجد عیسیٰ علیہ السلام بھی گئے اور وہاں کچھ وقت گزارا۔

اس موقع پر روسی صدر کو قرآن پاک کا نادر نسخہ تحفے میں دیا گیا جسے انھوں نے احتراماً چوما اور پھر سینے سے بھی لگایا۔

چیچنیا کے مفتی اعظم نے روسی صدر کو قرآن پاک کی سورۃ انفال کی آیت پڑھ کر سنائی اور اس کا روسی زبان میں ترجمہ بھی کیا۔

روسی صدر 2011 کے بعد پہلی بار چیچنیا کے دورے پر پہنچے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان مثالی تعلقات ہیں اور صدر رمضان قادریوف متعدد بار میڈیا سے گفتگو میں روسی صدر کو اپنا دوست قرار دے چکے ہیں۔

russia