Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستانی ادکارہ لائبہ خان کا حافظ قرآن ہونے کا انکشاف

2 سال کے اندر پوری مقدس کتاب حفظ کی ، لائبہ خان
شائع 21 اگست 2024 08:10pm

پاکستانی اداکارہ لائبہ خان نے حافظ قرآن ہونے کا انکشا ف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے محض دو سال میں قرآن کو حفظ کیا تھا۔

اداکارہ کی پرانی ویڈیو کلپ وائرل ہوگئی، جس میں وہ اپنی ذہانت سے متعلق بات کرتی دکھائی دیتی ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ والدین کی خواہش تھی کہ حافظ قرآن بنیں اس لیے انہیں قرآن حفظ کروایا گیا۔

اداکارہ نے بتایا کہ محض جب وہ 7 سال کی تھیں، تب انہوں نے قرآن کو حفظ کرنا شروع کیا اور 9 سال کی عمر میں دو سال کے اندر پوری مقدس کتاب حفظ کرلی۔

ان کی وائرل ہونے والی ویڈیو ان کے پرانے انٹرویو کی ہے، جس میں انہوں نے اپنے کیریئر سمیت دیگر معاملات پر کھل کر بات کی تھی۔

Pakistani Actress

entertainment