Aaj News

منگل, اکتوبر 01, 2024  
26 Rabi ul Awal 1446  

چین میں ایک ساتھ 7 سورج نمودار، قیامت کی نشانی؟

شچوان کی فضا میں یہ دل کش اور عجیب نظارہ کیسے پیدا ہوا؟
شائع 21 اگست 2024 07:37pm

چین کے صوبے سچوان کی فضا میں بیک وقت سات سورج دکھائی دیے ہیں۔ یہ سورج دراصل روشنی کے انعطاف اور انتشار کے باعث دکھائی دیے۔ چینگڈو کے مطلع پر سورج تو ایک ہی تھا تاہم روشنی کے انعطاف اور انتشار نے اُس کی 6 شبیہیں پیدا کردیں۔

چینگڈو کے شہریوں نے یہ دل کش اور عجیب نظارہ سیل فون ویڈیوز کی شکل میں محفوظ کیا اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اپ لوڈ کیا۔ لوگ یہ حسین، دل کش اور عجیب نظارہ دیکھ کر حیران بھی ہوئے اور تھوڑے سے خوفزدہ بھی۔

بعض توہم پرستوں نے اِسے قربِ قیامت کی نشانیوں میں شمار کیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے نظارے کبھی کبھی فضا میں بعض بنیادی تبدیلیوں، بادلوں کے ٹکروں کی موجودگی اور روشنی کے راستے تبدیل ہونے سے دکھائی دیتے ہیں۔

Chengdu

SICHUAN SKY

SEVEN SUNS

REFRACTION AND DISPERSION

A DOOMSDAY NOTE

PHENOMENON GOES VIRAL