Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ن لیگ کی دوہری پالیسیوں پر اعتراض، بلاول کی کل وزیراعظم سے ملاقات متوقع

پنجاب میں سبسڈی دینے پر آئی ایم ایف کو اعتراض نہیں ہوگا؟ پی پی ذرائع
شائع 21 اگست 2024 07:31pm

پاکستان پیپلز پارٹی کے مسلم لیگ (ن) کی پالیسیوں پر تحفظات کے باعث بلاول بھٹو زرداری کی شہباز شریف سے کل وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو وزیراعظم سے ملاقات میں حکومت کی معاشی پالیسیوں پر تحفظات کا اظہار کریں گے، مسلم لیگ ن کی جانب سے دوہری پالیسیاں اپنانے پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔

پنجاب بلوں میں ریلیف سے وفاق کا کوئی تعلق نہیں، باقی صوبے بھی بسم اللہ کریں، وزیر اعظم

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں بلاول کی جانب سے پنجاب میں تحریری معاہدے پر عمل درآمد نہ ہونے پر تحفظات کا اظہار بھی کیا جائے گا۔

پیپلز پارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت آئی ایم ایف کی پابندیوں کا رونا روتی ہے، پنجاب میں سبسڈی دینے پر آئی ایم ایف کو اعتراض نہیں ہوگا؟ سندھ کے حوالے سے ہی کیوں آئی ایم ایف کا نام لیا جاتا ہے۔

جمعیت علمائے اسلام کا سیاسی اتحاد کے بغیر اپنی تحریک خود چلانے کا فیصلہ

ذرائع نے بتایا کہ بلاول مہنگی بجلی کے معاملے پر طویل المدتی حل بھی تجویز کریں گے کہ سستی بجلی کے لیے تھر میں موجود بے پناہ کوئلہ استعمال کیا جائے۔

پیپلز پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاق سندھ کے ساتھ بجلی کے معاملے پر بات چیت کرے تو طویل المدتی حل نکل سکتا ہے۔

Bilawal Bhutto Zardari

Pakistan People's Party (PPP)

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

PM SHAHBAZ SHARIF