Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بجلی کے بلوں میں میونسپل ٹیکس، شہری کچرا کے الیکٹرک کے دفتر لے آیا

کے ایم سی کے چارجز کے الیکٹرک لے رہا ہے تو کچرا کون اٹھائے گا، شہری کا سوال
شائع 21 اگست 2024 07:05pm
Citizen reached K-Electric office with garbage - Aaj News

کراچی میں بجلی کےستائے شہریوں کا میونسپل ٹیکس بلوں میں شامل کرنے پرانوکھا احتجاج سامنے آگیا۔

بجلی کے بلوں میں میونسپل کے اضافی پر ٹیکس پر کراچی کی عوام کا پارہ ہائی ہو گیا، کے الیکٹرک کے بل میں کے ایم سی کے چارجز پر شہری کچرا کے الیکٹرک کے دفتر لے آیا۔

شہری کا کہنا ہے کہ میرا اس مہینے کے بل میں کے ایم سی کے چارجز 400 روپے لگے ہیں، ہر ماہ کچرہ گھروں سے جمع کرنے والا بھی 200 سے 300 روپے لیتا ہے۔ کے الیکٹرک کے دفتر سے معلوم کیا تو انہوں نے کہا کہ کے یہ کے ایم سی کے چارجز ہیں۔

شہری نے سوال کیا کہ کے ایم سی کے چارجز کے الیکٹرک لے رہا ہے تو کچرا کون اٹھائے گا ؟ کچرا کے الیکٹرک تو نہیں اٹھائے گا تو کے ایم سی نے بجلی کے بل میں ٹیکس کیوں لگایا۔ شہری جب کے ایم سی کے پیسے کے الیکٹرک کو دے رہے ہیں تو کچرا بھی ان کے دفاتر یا گاڑوں میں ڈالیں۔ جو کچرے کا بل لے رہا ہے وہ کچرا بھی خود ہی اٹھاے۔

karachi

K Electric

electricity bill

municipal tax