Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پی ٹی آئی کے اسلام آباد جلسہ کی اجازت منسوخ کرنے کے بعد پنجاب میں دفعہ 144 نافذ

آئی جی اسلام آباد نے وفاق کو پنجاب حکومت سے پی ٹی آئی کارکنان کو اسلام آباد آںے سے روکنے کیلئے اقدامات کا کہا تھا۔
شائع 21 اگست 2024 07:01pm

اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے ترنول جلسے کی اجازت منسوخی کے بعد پنجاب بھر میں دفعہ 144 کا نفاذ کردیا ہے۔

آئی جی اسلام آباد نے وفاق کو پنجاب حکومت سے پی ٹی آئی کارکنان کو اسلام آباد آںے سے روکنے کیلئے اقدامات کرنے کا کہا تھا۔

جس کے بعد پنجاب بھر میں جلسے جلوس، ریلیوں، دھرنوں اور احتجاج پر پابندی عائد کردی گئی۔

پنجاب پولیس کا اسلحہ لیجانے کی صلاحیت کے حامل جدید ڈرون خریدنے کا فیصلہ

محکمہ داخلہ پنجاب نے تین روز کیلئے دفعہ 144 کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کے مطابق پابندی کا اطلاق جمعرات 22 اگست سے ہفتہ 24 اگست تک ہوگا۔

دہشت گردی کا خاتمہ ہوچکا تھا مگر بعض غلطیوں کے سبب دوبارہ آگئی، وزیراعظم

نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق دہشت گردی کے خطرات کے پیشِ نظر کیا گیا ہے، کوئی بھی عوامی اجتماع دہشتگردوں کیلئے سافٹ ٹارگٹ ہوسکتا ہے، عوامی مفاد میں دفعہ 144 کا نفاذ صوبہ بھر میں کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ پنجاب بھر میں انتظامیہ حکم نامے پر عملدرآمد یقینی بنائے گی، عوامی آگاہی کیلئے دفعہ 144 کے نفاذ کی بڑے پیمانے پر تشہیرکی ہدایت بھی کی گئی ہے۔