Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ارباز کے بعد ارجن بھی آؤٹ، ملائیکہ اروڑا کے نئے مبینہ بوائے فرینڈ کی تصویر سامنے آگئی

ملائیکہ اروڑا نے انجانے میں تصویر شئیر کردی؟
شائع 21 اگست 2024 06:37pm

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ملائیکہ اروڑا نے اپنے شوہر ارباز خان کو چھوڑنے کے بعد ارجن کپور سے بھی بریک اپ کرلیا ہے، اور اب ان کی نئے بوائے فرینڈ کے ساتھ پیرس میں گھومتے ہوئے ویڈیو سامنے آئی ہے۔

گزشتہ چند ہفتوں سے یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ ملائکہ اور ارجن کپور کا رشتہ ٹوٹ گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق، جوڑے نے کئی سالوں تک ڈیٹنگ کی اور ایک دوستانہ نوٹ پر راستے جدا کر لیے۔

ڈائریکٹر میٹنگ کیلئے گھر آیا اور فون چُرا کر لے گیا، دانیال راحیل

ملائیکہ اروڑا نے سال 2017 میں اپنے پہلے شوہر ارباز خان سے طلاق لے لی تھی اور 2018 میں ارجن کپور سے اپنا رشتہ آفیشل کردیا تھا۔

اگرچہ دونوں نے بریک اپ کی کھل کر تصدیق نہیں کی لیکن اب دونوں ساتھ بھی نظر نہیں آتے جس بریک اپ کی واضح دلیل ہے۔

بالی ووڈ اداکار شریاس تلپڈے انتقال کر گئے؟

تاہم، اب ملائیکہ اروڑا نے حال ہی میں پیرس میں گزارے گئے 48 گھنٹوں کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شئیر کی۔

ویڈیو میں ملائیکہ اروڑا ہوٹلنگ کرتی اور سڑکوں پر گھومتی پھرتی نظر آئیں اور اکیلے اپنی دنیا میں خوش نظر آئیں۔

لیکن اس ویڈیو میں چند تصاویر بھی شامل کی گئیں جن میں ایک میں ملائیکہ اروڑا کے پیچھے کھڑا ایک شخص ان کے ساتھ مرر سیلفی لیتا دکھائی دیا۔

چھلے گھٹنے، پیروں میں گھسی کیل، بہتا خون اور بخار، روینہ پر مشہور گانا شوٹ کرواتے ہوئے کیا بیتی

اس ویڈیو کو دیکھ کر مداح اس بات کا یقین کر بیٹھے ہیں کہ تصویر میں نظر آنے والا شخص ملائیکہ اروڑا کا نیا بوائے فرینڈ ہے اور وہ اسی کے ساتھ محبت کے شہر پیرس میں یادگار لمحات گزار رہی ہیں۔