Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کرک میں گیس کی عدم فراہمی: نوشپہ آئیل فیلڈ کے قریبی عوام کا احتجاج

مظاہرین نے او جی ڈی سی ایل نوشپہ پلانٹ کے مین گیٹ کے سامنے ٹینٹ لگا کر دھرنا دیدیا
شائع 21 اگست 2024 06:35pm

کرک میں گیس کی عدم فراہمی کے خلاف نوشپہ آئیل فیلڈ کے قریبی عوام نے احتجاج کیا، مظاہرین نے او جی ڈی سی ایل نوشپہ پلانٹ کے مین گیٹ کے سامنے ٹینٹ لگا کر دھرنا دیدیا ہے ۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ گیس پلانٹ کے قریبی علاقوں کے عوام کو گیس میسر نہیں ہے جبکہ علاقے دیگر اضلاع کو گیس پہنچ رہی ہے۔

مظاہرین نے بتایا کہ جن دیہات کو گیس فراہم کی گئی تھی وہ بھی کاٹ دی گئی ہے، یا اگر کسی علاوے میں گیس کی فراہمی جاری بھی ہے تو وہاں پریشر نہ ہونے کے برابر ہے۔

مقامی افراد کے احتجاجی دھرنے کے باعث نوشپہ آئیل فیلڈ سے کروڈ آئیل کی سپلائی معطل ہوگئی ہے۔

protest

gas cylinder