پاکستانیوں کی مہمان نوازی نے بھارتی فائٹر باکسر کی رائے بدل دی
بھارت کی فائٹر باکسر خوشبو نشاط نے کہا ہے کہ پاکستان آکر معلوم ہوا کہ اس کے بارے میں جو کچھ کہا جاتا ہے ویسا تو کچھ ہے ہی نہیں۔ پاکستانیوں کی شاندار مہمان نوازی نے رائے بدل دی۔ ساری غلط فہمیاں دور ہوگئیں۔
پاکستان کی بانو بٹ نے لاہور میں مکسڈ مارشل آرٹس ایشین چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں خوشبو نشاط کو ہرایا ہے۔
ٹف میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو میں خوشبو نشاط نے کہا کہ اہلِ پاکستان کی مہمان نوازی شاندار ہے۔ لوگ بہت اچھے ہیں۔ جیسا ہم نے سُنا تھا ویسا یہاں کچھ بھی نہیں ہے۔
خوشبو نشاط کہتی ہیں کہ پاکستان کے لوگ بہت خوش مزاج ہیں اور ہر معاملے میں خوش دِلی سے تعاون کرتے ہیں۔ بھارت میں کہا جاتا ہے کہ پاکستان خطرناک ملک ہے۔ یہاں معلوم ہوا کہ ایسا کچھ بھی نہیں۔
خوشبو نشاط کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ یہاں خود کو اُسی طرح محفوظ محسوس کر رہی تھیں جیسا کہ بھارت میں کرتی ہیں۔ یہ بات بھی محض پروپیگنڈا ہے کہ پاکستان میں لڑکیوں کو دباؤ میں رکھا جاتا ہے۔ ایسا کچھ بھی نہیں ہے۔ پاکستان ہر اعتبار سے ایک اچھا ملک ہے۔
Comments are closed on this story.