Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ حکومت اب بجلی کی قیمت خود مقرر کرے گی، مراد علی شاہ

ہم بجلی سستی پیدا کر کے صنعتی ترقی کیلئے استعمال کریں گے، وزیر اعلیٰ سندھ
شائع 21 اگست 2024 05:51pm

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت اب بجلی کی قیمت خود مقرر کرے گی۔

وزیراعلیٰ سندھ کراچی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت بجلی پیدا کر سکتی ہے جبکہ ٹرانسمیشن اور ڈسٹریبیوشن تو پہلے سے ہی کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب ہم نے بجلی بنانے کی کمپنی بنائی ہے، اب سندھ حکومت خود ٹیرف مقرر کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ بجلی مہنگی ہونے سے صنعتیں بند ہو رہی ہیں، 40 ہزار میگا واٹ پیدا کر رہے ہیں اور ضرورت 30 ہزار ہے، جو فیکٹریاں آٹھ گھنٹے دن کی ایک شفٹ چلا رہی ہیں ان کو دوسری چلانے کی ہدایت کی جائے اور دوسری شفٹ میں کم قیمت پر بجلی مہیا کی جائے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ بجلی کو سستا کریں گے تو ڈیمانڈ بڑھے گی، ہم بجلی سستی پیدا کر کے صنعتی ترقی کیلئے استعمال کریں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ تھر میں ڈاکٹر ثمر مبارک کا پروجیکٹ وفاقی حکومت کا تھا، وہ پروجیکٹ نہیں چل سکا اب ہم اس کے اثاثے سنبھال رہے ہیں۔

Murad Ali Shah

electricity prices