Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

گینگ وارکارندے کی ہلاکت: پرانا گولیمار میں مسلح افراد نے دکانیں بند کروا دیں

2 روز قبل پولیس مقابلے میں گینگ وار کارندہ عمیر جینگو مارا گیا تھا
شائع 21 اگست 2024 05:23pm

کراچی کے علاقے پرانا گولیمار بسمہ اللہ ہوٹل اور گرد و نواح میں کاروبار بند کروا دیا گیا۔ مسلح افراد نے زبردستی ماربل مارکیٹ اور دیگر دکانیں بند کروادیں ہیں ۔

پرانا گولیمار میں مسلح افراد نے دکانیں بند کروانے کے بعد علاقے میں شدید ہوائی فائرنگ بھی کی۔ ذرائع کے مطابق 2 روزقبل پولیس مقابلے میں گینگ وارکارندہ عمیر جینگو مارا گیا تھا، ہلاکت کے خلاف گینگ وار کے بعض افراد نے چند دکانیں بند کروائی ہیں۔

ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن ریٹائرڈ فیضان علی کا کہنا ہے کہ اطلاع پر بھاری نفری روانہ کی گئی ہے، کچھ دیرمیں حالات معمول پر آجائیں گے ۔

karachi

Karachi Police

Gang war